اور محبت ہار گئی ۔
اب وہ احساس نہیں کے کچھ لکھ پاؤں میں
کہ اتنی بیدردی سے توڑی ہے کسی نے امیدیں میری
پتا ہے "آج راستے میں مجھ وہ ملا "
بہت بدل گیا تھا اتنا کہ مجھے پہچان ہی نہیں پایا ،،،،
نہ چاہتے ہوئے بھی میں نے کہا "اتنی جلدی بھول گئے "
وہ سر جھکا کر مسکرا دیا
میں نے اس سے پوچھا کیسے ہو ؟؟
اور پھر میری آنکھوں سے بہتے آنسوں نے سوالات شروع کردیے
کیسے ہو ؟
زندگی کیسی گزر رہی ہے ؟
میرے بغیر خوش تو ہونا ؟
میری یاد نہیں آتی؟
کبھی ایک پل کو تو آئی ہوگی نہ
مم میں اب بھی اس ہی راستے پر کھڑی ہوں تنہا تمہارے لوٹ آنے کی آس پر تمہاری راہ دیکھتی کہ کبھی تو تم واپس آؤ گے ،،،
تم آجاؤ پلیز ۔۔۔۔۔۔۔💔
ایک بار آجاؤ
مم مجھے گلے سے لگا لو
تم جو کہوں گے میں وہ کروں گی
تمہاری ہر بات مانو گی
مجھے سینے سے لگا کر کہہ دو کہ" تم میرے ہو "
کہہ دو کہ بھول ہوگئی
اب کبھی چھوڑ کر نہیں جاؤں گا
میں سب بھول جاؤں گی
اپنا انتظار اپنا تڑپنا
تمہارا اس کانٹوں بھرے راستے پر تنہا چھوڑ کر چلے جانا
سب بھول جاؤں گی
صرف تمہاری ۔۔۔۔۔۔تمہاری ہوکر رہ جاؤں گی 🥀
تم لوٹ آؤ نہ اس سے پہلے کہ تمہاری راہ دیکھتے یہ آنکھیں ۔۔۔۔۔
یہ آنکھیں پتھرا جائیں
اور یہ دل دھڑکنے سے انکار کردے
اور پھر اچانک آواز آئی "میں ٹھیک"
اس کے اس مختصر جواب پر
میرے سوالات ختم ہوگئے اور دل میں درد کا طوفان اٹھا تھا اسے بےنیازی برتتے دیکھ
میری آنکھوں کی پتلیاں ساکت سی اسے دیکھ رہی تھی اور زارو زار بہہ رہی تھیں
جو مجھے اس حال میں دیکھ مسکراتے مجھ سے دور جارہا تھا
اور مجھے لگا میں ہار گئی
وہ جیت گیا
میری محبت ہار گئی
سکون ملتا ہے دو لفظ کاغذ پر اتار کر
چیخ بهی لیتی ہوں اور آواز بهی نہیں آتی
Babita patel
07-Mar-2024 08:29 AM
Nice
Reply
Mohammed urooj khan
06-Mar-2024 12:51 PM
👌🏾👌🏾
Reply
Natash
05-Mar-2024 12:28 PM
👍
Reply